سیلا ب متاثرین کی مکمل بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر فرخ جاوید

سیلا ب متاثرین کی مکمل بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر فرخ جاوید

  

لاہور(کامرس رپورٹر) و زیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ سیلا ب متاثرین کی مکمل بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم آخری سیلاب متاثرہ کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہوں نے یہ بات یہاں ضلع نارووال کے دورہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کے موقع پر کہی ۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے تمام سیلاب زدہ اضلاع میں متاثرین کی بحالی کے دوسرے مرحلے کے دوران امدادی رقوم کے چیکوں کی تقسم کے عمل کو نہایت شفاف اور با سہولت بنایا گیا ہے تاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت ان کی مشکلات کو ہر ممکنہ حد تک حل کر سکے ۔وزیر زراعت نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر قبل ازیں سیلاب کے دنوں میں بھی وہ نارووال کا دورہ کر چکے ہیں اور وہ دوبارہ ضلع نارووال آئے ہیں تاکہ سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کی مکمل نگرانی کر سکیں ۔ صوبائی وزیر نے تحصیل نارووال کے جمنیزیم ہال میں قائم شدہ کا و¿نٹرکا بھی معائنہ کیا اور موقع پر موجود اے سی نارووال بہزاد عادل ، نادرااور پنجاب بنک کے عملہ سے چیکوں کی تقسیم کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔ صوبائی وزیر زراعت نے چیکوں کی وصولی کے لیے آنے والے افراد سے بھی فرداََفرداََ بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت پنجاب آپ کی ہر ممکنہ امدادکرنے میںکوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ صوبائی وزیر نے بعد ازاں تحصیل شکرگڑھ کا بھی دورہ کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -