تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا ہلاک ہونیوالے مسیحی جوڑے کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا ہلاک ہونیوالے مسیحی جوڑے کے لواحقین سے اظہار ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، سینئرپارٹی رہنماءخورشید محمود قصوری ، ممبرصوبائی اسمبلی و مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر شنیلا روت اور ضلعی صدر قصور ندیم ہارون کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد سانحہ کوٹ راھاکشن میں زندہ جلائے جانے والے مسیحی جوڑے شمع اور شہزاد کے لواحقین سے اظہار افسوس کے لئے ان کے گاﺅں کلرکہ آباد گیا، جہاں انہوں نے دل سوز واقعہ میں جلائے جانے والے مسیحی جوڑے کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ،سوگوار خاندان کوتعاون کا یقین دلایاکہ تحریک انصاف قانونی مدد فراہم کرے گی اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اعجازاحمدچوہدری ،خورشید محمود قصوری اورشنیلا روت نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ کوٹ راھا کشن کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے ۔اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری پنجاب عالیہ حمزہ ملک ، رخسانہ نوید ، اشرف مائیکل ، یوسف مسیح، امین سونی ،حسن علی خان، سردار نبی احمد ، سردار طفیل میو،احمد میوء، تنویر حیات جوئیہ، محمود جوئیہ، علی بخاری، وسیم عباس اور سردار فاخر علی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -