محکمہ سوئی گیس کا نا دہندگان کیخلاف آپریشن ،45گورنمنٹ و سپیشل ڈومیسٹک کنکشن منقطع

محکمہ سوئی گیس کا نا دہندگان کیخلاف آپریشن ،45گورنمنٹ و سپیشل ڈومیسٹک کنکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (خبرنگار ) سوئی ناردرن کے مینیجنگ ڈائریکٹر عارف حمیدکی ہدایت پرلاہور ریجن سمیت ملتان، راولپنڈی، شیخوپورہ، گجرانوالہ، سیالکوٹ، پشاور ،گجرات ، ننکانہ صاحب، ہنگو، لالہ موسیٰ، کامونکی اور میانوالی کے 1 کروڑ 97لاکھ3ہزار کے 45گورنمنٹ سپیشل ڈومیسٹک گیس بل نادہندگان کے کے کنکشن منقطع کر دئیے ۔ کنکشن منقطع ہونے کے بعد کئی صارفین نے کنکشن کی بحالی کے لیے سفارشیں کرانی شروع کر دی ہیں جبکہ سوئی ناردن نے واضح کیا ہے کہ واجبات کی ادائیگی کے بعد ہی کنکشن بحال ہوسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ریجن ,1اسلام آباد 12، راولپنڈی ریجن16،گجرانوالہ2،گجرات 1،سیالکوٹ2،کامونکی1،ہنگو1،لالہ موسیٰ1،ملتان 1 ، میانوالی1 ،ننکانہ صاحب 1،پشاور2،حسن ابدال1اور شیخوپورہ 2کے مندرجہ ذیل نادہندگان صارفین کے کنکشن منقطع کئے ہیں جس کی تفصیل اس طرح سے ہے ۔ لاہور ریجن ستلج رینجر ز غا زی روڈ لا ہو ر 894,680روپے ۔ اسلام آباد ریجن ڈپٹی ڈائریکٹر ( سی ڈی اے ) سیکٹر جی ۔6/4اسلام آباد 2,431,550روپے، انر کون ایچ کیو سیکٹر جی۔5/2اسلام آباد962,840روپے، نیشنل سینٹر فا ررورل ڈویلپمینٹ چک شہزاد اسلام آباد 297,870روپے، ٹیچر ٹر ینگ پراجیکٹ سیکٹر ایچ 9اسلام آباد 250,910روپے، ایف جی گرلز سیکنڈ ری سکو ل سیکٹر آئی 9اسلام آباد 240,040روپے ، پاک میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ سیکٹرH8اسلام آباد183,310روپے ، مسجد عثمان بارہ کہو اسلام آباد172,840روپے، داواع اکیڈمی سیکٹر جی ۹ اسلام آباد150,550روپے، گورنمنٹ کالج فار بوائز سیکٹرH9اسلام آباد142,110روپے،میسرزایف جی بوائز سیکنڈری سکول سیکٹر جی -8/4اسلام آباد134,000روپے، جامعہ مسجد مدنی چک شہزاد اسلام آباد112,910روپے، شاہین فاؤنڈیشن پی اے ایف F-7مرکز اسلام آباد111,930روپیراولپنڈی ریجن مسجد، پنڈ جٹلی گجر خان راولپنڈی156,720روپے، پی ایم ہاؤس پولیس لائن نمبر3راولپنڈی کینٹ148,220روپے ، پی ایم ہاؤس پولیس لائن نمبر3 جیل روڈ راولپنڈی 137,610روپے، اے جی ای سرور روڈ راولپنڈی136,390روپے، پاک پی ڈبلیو ڈی آفس پالمر لائن راولپنڈی113,730روپے، نیشنل سیونگ سینٹر راولپنڈی112,840روپے، جامعہ مسجد خصالہ خرد اڈیالہ روڈ راولپنڈی104,230روپے، ڈی اے ایس بو رڈ الفلاح عسکر ی الائیز کمیٹی چوک راولپنڈی 2,231,340روپے، اے ایف ائی سی ۔ این ائی ایچ ڈی ہسپتال راولپنڈی 1,796,150روپے، ایڈ نیشنل سیشن جج کو رٹ راولپنڈی 1,278,810روپے، واپڈا ہسپتال راولپنڈی 884,170روپے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو ر ٹ راولپنڈی 595,200روپے ، چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو4- سول لا ئنز راولپنڈی345,400روپے، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر 27سول لا ئنز راولپنڈ ی 325,310روپے ۔ سیکرٹری جامعہ مسجد بوسٹن روڈ راولپنڈی 217,590روپے، فوجی فاؤنڈیشن آفس راولپنڈی112,850روپے ، گوجرانوالہ ریجن ا لجنت مسجد صریہ ٹا ؤن گکھڑگجر ا نوالہ213,230روپے،اروپ ٹاؤن کا دفتر شیلٹن ہوٹل روڈ گجرانوالہ174,490روپے۔ گجرات ریجن جا معہ مسجد عا ئشہ صدیقہ شاہین چو ک گجرات 258,700روپے، سیالکوٹ ریجن جامعہ مسجد خاتونِ جنت سیداں والی سیالکوٹ129,420روپے، جامعہ مسجد گلیاں والا پسرور سیالکوٹ110,260روپے ۔ کامونکی ریجن جامعہ مسجد صدیقہ رضویہ بھوپر کلاں کامونکی115,890روپے ہنگو ریجن ڈی سی او آفس ہنگو 1,582,450روپے، لالہ موسیٰ ریجن جامعہ مسجد احمد آباد لالہ موسیٰ151,130روپے، ملتان ریجن انور علی بخاری ہسپتال ممتاز آباد ملتان183,270روپے ، میانوالی ریجن سپرانٹنڈنٹ ،یو سی ای ہوسٹل میانوالی128,950روپے، ننکانہ صاحب ریجن مسجد انوار مدینہ منڈی فیض آباد ننکا نہ صا حب 706,710روپے، پشاور ریجن میو نسپل ایڈ من آفیسر ،پشا ور 289,130روپے،میسرزڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر حیات آباد پشاور138,520روپے، حسن ابدال ریجن ٹی ایچ کیو ہسپتا ل حسن ابدال467,190روپے، شیخوپورہ ریجن گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد شیخوپورہ170,210روپے،میسرز جامعہ مسجد فاروقِ اعظم صفدر آباد شیخوپورہ111,430روپے واجب الادا ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -