پنجاب کے کمپیوٹر سروس سنٹر اسسٹنٹ کمشنر ز صاحبان کے حوالے کر دیئے گئے

پنجاب کے کمپیوٹر سروس سنٹر اسسٹنٹ کمشنر ز صاحبان کے حوالے کر دیئے گئے

ؒٓلاہور (عامر بٹ سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے پنجا ب بھر میں قائم کئے جانے والے کمپیوٹر سروس سنٹروں کی ذمہ داری تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈسٹرکٹ سطح پر ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ڈویژن سطح پر کمشنر ز صاحبان کے حوالے کر دی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور سروس سنٹرز انچارج صاحبان کی حاضری رپورٹ سے لیکر تبادلوں تک کے اختیارات پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ انتظامیہ سے محکمہ ریونیو کے انتظامی افسران کے حوالے کر دیئے ہیں پی ایم یو کے او آئی (آفیسر انچارج)پر سکتہ طاری ہو گیا ،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق گزشتہ دنوں بورڈ آف ریونیو کے سیکریٹری ریونیو پنجاب رائے جاوید احمد کی جانب سے ایک چٹھی نمبری 107/14جاری کی گئی جس میں ہدائت کرتے ہوئے واضع کیا گیا کہ پنجاب بھر کے کمپیوٹر سروس سنٹرز تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر ز صاحبان کے حوالے کر دیئے گئے ،ڈسٹرکٹ سطح پر ڈسٹرکٹ کلکٹر صاحبان کی مانیٹرنگ میں ہونگے اور ڈویژن لیو ل پر کمشنرز صاحبان کے زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور سروس سنٹر انچارج صاحبا ن اپنے فرائض سر انجام دیں گے اس کے حوالے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور سروس سنٹر انچارج صاحبان کی حاضری رپورٹ تبادلوں تک کا اختیار بھی محکمہ ریونیو کے انتطامی افسران کے حوالے کر دیا گیا ،بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نے او سی(آفیسر انچارج)صاحبان پر سکتہ جاری کر دیا قبل ازیں پی ایم یو کے او آئی سی صاحبان کے پاس تما م تر اختیارات تھے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کمشنر لاہور اور ڈسٹرکٹ کلکٹر صاحبان سمیت اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان نے کمپیو ٹر سروس سنٹرز کے وزٹ کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...