شہباز شریف کی 18 سالہ طالب علم ہارون طارق کو کیمبرج کے امتحان میں 6 عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد
لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اسلام آباد کے 18 سالہ طالب علم ہارون طارق کو کیمبرج کے امتحان میں 6 عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہارون طارق نے اپنی محنت اور قابلیت کی بنا پر عالمی ریکارڈ قائم کرکے ملک و کا نام روشن کیا ہے۔ ہارون طارق جیسے ذہین اور ہونہار طالب علم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ایسے ہونہار طلباءپر پر فخر ہے جو بین الاقوامی سطح پرپاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔