وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردحملوں کا خطرہ،وارننگ جاری

وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردحملوں کا خطرہ،وارننگ جاری

  

اسلام آباد(آئی این پی) حساس اداروں نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرے کی وارننگ جاری کردی‘ دہشت گرد ایئرپورٹ‘ قائداعظم یونیورسٹی اور اہم عمارتوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے ۔ القاعدہ تحریک طالبان پاکستان سے مل کر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور خودکش بمبار بنوں اور ڈی آئی خان میں داخل ہوچکے ہیں اور کسی بھی وقت بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ قائداعظم یونیورسٹی اور اہم عمارتوں کو نشانہ بناسکتے ہیں جس کا مقصد اسلام آباد میں انتشار پھیلانا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -