عمران خان کا دھرنا نیچے ملک کی معاشی حالت اوپر جارہی ہے،ترجمان وزیر اعظم

عمران خان کا دھرنا نیچے ملک کی معاشی حالت اوپر جارہی ہے،ترجمان وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(اے این این) وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان داکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا نیچے ملک کی معاشی حالت اوپر جارہی ہے،کے ایس ای میں تیزی وزیر اعظم کے دورہ چین کی کامیابی کا مظہر ہے،ڈالر سستا روپیہ مستحکم ہو رہا ہے،سیاسی استحکام اور ملکی معیشت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرت ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی سٹاک مارکیٹ میں تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،کے ایس ای میں دو روز سے31 ہزار کی سطح عبور کرنا نیا ریکارڈ ہے۔ کے ایس ای ریکارڈ وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین کا مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ دھرنا نیچے پاکستان کا کاروبار اوپر کی طرف جارہا ہے ملکی معیشت ترقی کی طرف گامزن ہے، ڈالر سستا ہورہا ہے جس کا کریڈٹ حکومت پاکستان کو جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ جیسے جیسے ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہورہا ہے ویسے ویسے ملکی معیشت مضبوط ہوتی جارہی ہے۔بین الاقومی سرمایہ کاروںنے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔جرمنی میں وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کی،وہاں کی کمپنیوںنے پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -