عمران خان نے حکیم اللّٰہ محسود کے ساتھ مک مکا کیا ، سعید غنی

عمران خان نے حکیم اللّٰہ محسود کے ساتھ مک مکا کیا ، سعید غنی

اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ میثاق جمہوریت کی وجہ سے 1973 آئین اصل صورت میں بحال ہوا۔ عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپنے اور حکیم اللہ محسود کے معاہدے کے بارے میں قوم کو آگاہ کرے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے حکیم اللہ محسود کے ساتھ مک مکا کیا تھا اور اس کے تحت حکیم اللہ محسود نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے لئے کھلا میدان چھوڑا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان قوم کو یہ بھی بتائیں کہ مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کی کیا قیمت وصول کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی یا تو یادداشت کمزور ہے یا پھر اپنی کہی ہوئی بات پر قائم رہنا پسند نہیں کرتے۔ ہر شام کنٹینر پر کھڑے ہو کر ایک ہی طوطا کہانی بیان کرنے سے نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کی حکومت کو عوام کی خدمت کرنے کی بجائے صرف اپنی خدمت اور حاضری پر معمورکر رکھا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...