99آئی فون بھی سنگدل محبوبہ کو نہ پگھلا سکے

99آئی فون بھی سنگدل محبوبہ کو نہ پگھلا سکے
99آئی فون بھی سنگدل محبوبہ کو نہ پگھلا سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک)محبت کے انداز نرالے ہوتے ہیں اور جو دل محض ایک نظر سے گھائل ہو جاتاہے وہ بعض اوقات دنیا کی بڑی سے بڑی پیشکش کیو بھی گھاس نہیں ڈالتا۔چین کے ایک عاشق کوبھی ایسی ہی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کر نا پڑگیا۔
چین میں 11نومبر کو کنواروں کا دن منایا جاتا ہے ااور ایک منچلے نے یہ مناسب جانا کہ وہ اس دن اپنی کنوار ی زندگی کا اختتام کرتے ہوئے اپنی دل کی رانی سے اظہار محبت کر دے ۔اس جذباتی عاشق نے جو کہ ایک بڑی کمپنی میں کمپیوٹر پروگرامر ہے محبت کی پیشکش کو یادگار بنانے کے لیے 99آئی فون خریدے اور انہیں دل کی شکل میں زمین پر سجایا۔ اس کے بعد محبوبہ کو بلا کر اس قیمتی دل میں کھڑا کیا اور اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی موجودگی میں حال دل بیان کیا۔
بد قسمتی سے محبوبہ کو اس قدر پرُ تکلف اظہار محبت اور لاکھوں روپے کے آئی فون زرہ برابر متاثر نہ کر سکے اور اس نے صاف جواب دے دیا ۔
ایک انداز ے کے مطابق نامراد عاشق کو یہ ناکام کوشش تقریبا 82لاکھ روپے میں پڑی۔اور اب وہ یہ سوچ بچار کر رہا ہے کہ سارے موبائل بیچ کر رقم حاصل کر لے یا پھر انہیں استعمال کرتو ہوئے کسی اور حسینہ کو متاثر کر نے کی کوشش کرے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -