عمانی وزیر کا یورپی خاتون کو بوسہ ،ملک میں ہنگامہ

عمانی وزیر کا یورپی خاتون کو بوسہ ،ملک میں ہنگامہ
عمانی وزیر کا یورپی خاتون کو بوسہ ،ملک میں ہنگامہ

  

  • مسقط (مانیڑنگ ڈیسک)عمان میں ایران ،امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان اہم ترین علاقائی معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن اس غیر معمولی سیاسی پیش رفت کی بجائے عمانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خاتون وزیرخارجہ کے بوسے نے سارے مشرق وسطیٰ میں ہلچل مچا رکھی ہے ۔

    فریقین نے کسی حتمی معاہدے پر پہنچنے کے لیے 24نومبر کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عما ن میں انتہائی اہم مذاکرات کاانعقاد کیا گیا ہے ۔عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علاوی ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ،امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور یورپی یونین کی خاتون وزیر خارجہ کیتھرین ایشٹن کا استقبال کررہے تھے ہیں کہ ایشٹن نے روایتی مغربی انداز اور گرمجوشی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے عمانی وزیرخارجہ کے دونوں گالوں پر بوسہ دیا۔

    اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ شرمیلی مسکراہٹ کے ساتھ ان کی طرف دیکھتے پائے گئے ۔سعودی اخبار"الحیات "کی ویب سائٹ پر اس تصویر کو نمایاں طور پر شائع کیا گیا ہے جس کے بعد عمان میں ہلچل برپا ہو گئی ہے ۔

    ایک طرف لوگ شدید غم وغصہ کا اظہار کر رہے ہیں کہ وزیر خارجہ نے عرب روایات کا مذاق اڑایا ہے تو دوسری طرف ان کے حمایتی کہہ رہے ہیںکہ ان کی امن کے لیے خدمات کے خلاف سازش کرنے والے غیر ضروری بات کو بہت بڑا مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

    انٹر نیٹ پر بھی یہ تصویر بہت مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور سوشل میڈیا ، خصوصاً ٹویٹر پر جنگ کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -