آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن ...
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے متاثرین کی جلد بحالی اور گھروں کی واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں آپریشن سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر شرکاءنے اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہو کر ان علاقوں میں نہیں آنے دیا جائے گا۔ آرمی چیف نے اآپریشن میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی متاثرین کی جلد بحالی اور گھروں کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کو ملک میں کہیں بھی اکٹھے نہیں ہونے دیا جائے گا اور ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

مزید : راولپنڈی /Headlines


loading...