سونامی ننکانہ صاحب سے ٹکرانے کے لئے تیار

سونامی ننکانہ صاحب سے ٹکرانے کے لئے تیار
سونامی ننکانہ صاحب سے ٹکرانے کے لئے تیار

  

ننکانہ صاحب(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ننکانہ صاحب کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ پارٹی کے پرجوش کارکن جوک در جوک ننکانہ صاحب روانہ ہورہے ہیں۔ جلسہ کے لئے گورونانک ہائی سکول گراؤنڈ میں پنڈال سج چکا ہے ، جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں ، چیئرمین عمران خان سمیت دیگر مرکزی قیادت کی تقاریر کیلئے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے ۔

جلسہ گاہ کے اطرف میں عمران خان اور مقامی قیادت کی تصویروں والے قد آدم فلیکس آویزاں ہیں ، جلسہ گاہ میں داخلے کے لئے 5 گیٹ بنائے گئے ہیں ، سیکورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رضا کار بھی فرائض انجام دیں گے ۔ کپتان کے انتظار میں کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر ہے ۔ پنڈال کے باہر تحریک انصاف کے پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے سرخ سبز ٹوپیاں ، پٹکے عمران خان کی تصویروں والے بیجز ، رسٹ بینڈ ، ہیڈ بینڈ کے سٹال سجے ہوئے ہیں ، جلسہ آج  سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔

مزید :

شیخوپورہ -اہم خبریں -