غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے کی گمشدگی کا معمہ حل

غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے کی گمشدگی کا معمہ حل
غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے کی گمشدگی کا معمہ حل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے سابق گورنر غلام مصطفٰے کھر کے بیٹے کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا .گھر والوں نے اغواء کا شبہ ظاہر کیا تھا لیکن اصل کہانی ہی کچھ اور نکلی۔پولیس نے گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسین کھر ڈکیتی میں ملوث تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے واقعے کا پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ حسین کھر پر تھانہ ڈیفنس میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے ، اسی الزام میں وہ سی آئی اے پولیس کی حراست میں ہے ۔ اس پر اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ شاہد نامی شخص کے گھر ڈکیتی کی واردات کرنے کا الزام ہے ۔حسین کھر آج صبح جب اپنے گھر عسکری فائیو آ رہے تھے تو انہیں چند مسلح کار سوار جن میں کچھ افراد پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے نے  گرفتار کیا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -