پہلاٹیسٹ: پاکستان نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی

پہلاٹیسٹ: پاکستان نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی
پہلاٹیسٹ: پاکستان نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(نیوزڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستا ن کی گرفت مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ چوتھے دن جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے ہیں اور اس کو مجموعی طور پر 431 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ محمد حفیظ 72 اور یونس خان 26 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان نے 566 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلئیر کر دی تھی اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ 

مزید :

کھیل -اہم خبریں -