شیخوپورہ پولیس کی کارروائی، گدھے کا گوشت بیچنے والے 3 ملزم گرفتا، زندہ گدھا بھی برآمد

شیخوپورہ پولیس کی کارروائی، گدھے کا گوشت بیچنے والے 3 ملزم گرفتا، زندہ گدھا ...
شیخوپورہ پولیس کی کارروائی، گدھے کا گوشت بیچنے والے 3 ملزم گرفتا، زندہ گدھا بھی برآمد

  


شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر پولیس نے جندیالہ روڈ پر چھاپہ مار کر گدھے کا گوشت بیچنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک زندہ گدھا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ گدھوں کا گوشت بیچ رہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر 3 ملزموں کو گرفتار کر کے ایک زندہ گدھا اور ایک گدھے کا گوشت بھی برآمد کر لیا ہے۔ دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گدھوں کاگوشت بنا کر لاہور اور شیخوپورہ کے معروف ہوٹلوں پر سپلائی کرتے تھے اور اب تک تقریباً 20 گدھوں کا گوشت سپلائی کیا جا چکا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...