ابوظہبی ٹیسٹ: محمد حفیظ کی سنچری، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 480 رنز کا ہدف دے دیا

ابوظہبی ٹیسٹ: محمد حفیظ کی سنچری، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 480 رنز کا ہدف دے ...
ابوظہبی ٹیسٹ: محمد حفیظ کی سنچری، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 480 رنز کا ہدف دے دیا

  


ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسری اننگز 175 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کر دی ہے اور نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 480 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار سنچری سکور کی اور اس کے ساتھ ہی کپتان مصباح الحق نے اننگز ڈکلیئر کر دی اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 480 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے پہلی اننگز 566 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ محض 261 رنز بنا سکی اور فالوآن کا شکار ہو گئی تاہم پاکستان نے فالو آن کرنے کے بجائے خود بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا اور دوسری اننگز میں محمد حفیظ کی سنچری کی مدد سے 176 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی۔

مزید : کھیل


loading...