گورنر ہاﺅس، پنجاب اسمبلی سمیت کئی سرکاری محکمے واسا کے نادہندہ نکلے

گورنر ہاﺅس، پنجاب اسمبلی سمیت کئی سرکاری محکمے واسا کے نادہندہ نکلے
گورنر ہاﺅس، پنجاب اسمبلی سمیت کئی سرکاری محکمے واسا کے نادہندہ نکلے
کیپشن: Government of Punjab Logo

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر ہاﺅس، پنجاب اسمبلی اور ریلوے سمیت مختلف سرکاری محکمے واسا کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے جنہوں نے کئی سالوں سے واجب الادا رقم ادا نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق مختلف سرکاری محکموں کے ذمے 28 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، پی ایچ اے 13 کروڑ 22 لاکھ روپے کے ساتھ سب سے بڑ نادہندہ ہے جبکہ پنجاب پولیس نے واسا کے 62 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی جی ایل کے ذمہ 9 کروڑ پانچ لاکھ روپے ہیں جبکہ 18 ہزار پرائیویٹ صارفین نے 50 ہزار یا اس سے زائد کے بل ادا کرنے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -