ننکانہ صاحب جلسے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی طیارے کیلئے ذریعے اشتہاری مہم

ننکانہ صاحب جلسے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی طیارے کیلئے ذریعے اشتہاری مہم
ننکانہ صاحب جلسے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی طیارے کیلئے ذریعے اشتہاری مہم

  

ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ننکانہ صاحب جلسے کیلئے طیارے کے ذریعے اشتہار پھینکے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا پنڈال ننکانہ صاحب میں سج چکا ہے اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہو چکے ہیں تاہم جلسے سے قبل طیارے کے ذریعے اشتہار پھینکے جا رہے ہیں اور لوگوں کو جلسے میں آنے کا کہا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بابت تحریک انصاف کی مقامی قیادت سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کے کہنے پر نہیں کیا جا رہا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -