ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستانی باﺅلرز ’بے قابو‘، نیوزی لینڈ پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستانی باﺅلرز ’بے قابو‘، نیوزی لینڈ پر شکست کے سائے ...
ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستانی باﺅلرز ’بے قابو‘، نیوزی لینڈ پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد باﺅلرز بھی ’بے قابو‘ ہو گئے اور چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑی آﺅٹ کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 480 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 69 رنز بنائے ہیں اور اس کے 3 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے ہیں، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے مزید 7 وکٹوں کی ضرورت ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو 411 رنز درکار ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم20، برینڈن میکالم39 اور راس ٹیلر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -