سیاستدان ایجنسیوں کو مذاکراتی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ نا کریں: وزیراعظم
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاستدان ایجنسیوں کو مذاکراتی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ نہ کریں، احتجاج پیچھے رہ گیا، ملک آگے نکل گیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن پہنچے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے بہت نقصان ہوا، دھرنوں سے چین کے صدر، قطر کے امیر اوردوسرے ممالک کے رہنماﺅں کے دورے منسوخ ہوئے، پوچھا جاتا ہے کہ دھرنے کیا تھے، اس کا وزیراعظم کیا جواب دے؟ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، امید ہے کہ پاکستان میں جرمنی سے بھی سرمایہ کاری ہو گی۔