چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو جائے گی جس پر حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کل تک نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی ممکن نہیں بلکہ ایک ہفتہ یا 10 دن اور لگ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کی واپسی پر چیف الیکشن کمشنر کے معاملے سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ ہو گا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ خورشید شاہ ملک سے باہر ہیں، معاملے پر ان سے آج بھی رابطہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف سے بھی رابطے میں ہوں۔