ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستانی باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ، نیوزی لینڈ کے 122رنز پر 7کھلاڑی آﺅٹ

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستانی باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ، نیوزی لینڈ کے 122رنز پر ...
ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستانی باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ، نیوزی لینڈ کے 122رنز پر 7کھلاڑی آﺅٹ

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد باﺅلرز بھی ’بے قابو‘ ہو گئے اور نیوزی لینڈ کے 122 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین بھیج دیئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کو میچ میںیقینی شکست کا سامنا ہے تاہم اب اس بات کا انتظار ہے کہ یہ میچ آج ہی ختم ہو گا یا کل بھی کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 480 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 115 رنز بنائے ہیں اور اس کے 6 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے ہیں، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے مزید 4 وکٹوں کی ضرورت ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو 364 رنز درکار ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم20، برینڈن میکالم39 اور راس ٹیلر نے 8 رنز بنائے جبکہ جیمز نیشام اور واٹلر بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی اور یاسر شاہ نے 2,2 جبکہ ذوالفقار بابر ، عمران خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -