سابق صدر پرویز مشرف نے اگلے سال مڈٹرم انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا

سابق صدر پرویز مشرف نے اگلے سال مڈٹرم انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا
سابق صدر پرویز مشرف نے اگلے سال مڈٹرم انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف اور صدر مملکت پرویز مشرف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ برس ملک بھر میں مڈٹرم انتخابات کروائے جائیں کیونکہ ملک میں گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں شدید دھاندلی کی گئی تھی اور آج حکومت کا کہیں بھی کوئی نظام نظر نہیں آتا جبکہ صوبے بے ترتیبی سے اپنے فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس نظام کے تحت ملک کا چلنا تقریباً نا ممکن ہو چکا ہے اور اگر تبدیلی نہ آئی تو ملک کا مستقبل تاریک ہے ، دہشت گردی ملکی معیشت کو شب وروز نقصان پہنچا رہی ہے اس لئے اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی انتخابات میں حصہ لینے سے تاحیات نااہلی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -