مجھے بھی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دلوائی جائے: سلمان بٹ

مجھے بھی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دلوائی جائے: سلمان بٹ
مجھے بھی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دلوائی جائے: سلمان بٹ

  

لندن(نیوزڈیسک)آئی سی سی کی جانب سے انٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں ممکنہ واپسی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لاتی ہوئی نظرآ رہی ہیں۔ ان کے ساتھ سپاٹ فکسنگ کی پاداش میں سزا پانے والے دیگر دو کرکٹروں میں سے ایک سلمان بٹ نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو یاد دلایا ہے کہ وہ جلد سے جلد ان کی بحالی کا پروگرام مکمل کر لے تاکہ وہ بھی آئی سی سی کے انٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی یقینی بنا سکیں۔

سلمان بٹ نے کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات پر کوئی افسوس نہیں کہ محمد عامر ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح رہے ہیں۔ ممکن ہے کہ بورڈ نے یہ سوچا ہو کہ اس معاملے کا آغاز محمد عامر سے کیا جائے اور پھر دوسرے کرکٹروں کی بات کی جائے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان کے معاملے پر بھی توجہ دی جائے۔

سپاٹ فکسنگ کے واقعے کے وقت سلمان بٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے۔ آئی سی سی ٹریبیونل نے سلمان بٹ کو محمد عامر اور محمد آصف سے سخت سزا دی تھی۔ محمد عامر جیل سے رہائی کے بعد الزام عائد کیا تھا کہ ان کے کپتان سلمان بٹ نے ان کو سپاٹ فکسنگ میں پھنسایا تھا۔ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ وہ 13 ماہ پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی بحالی کے پروگرام کے لیے دستیابی دے چکے ہیں لیکن انھیں بورڈ کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے۔

مزید :

کھیل -