لندن میں کھچڑی پک رہی ہے ؟

لندن میں کھچڑی پک رہی ہے ؟
لندن میں کھچڑی پک رہی ہے ؟

  

لندن(ویب ڈیسک)لندن میں سیاسی رہنماﺅں نے ڈیرے ڈال لئےہیں۔ آصف زرداری اور چودھری شجاعت حسین ایک ہی ہوٹل میں مقیم ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف آج لندن پہنچ چکے ہیں۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی لندن روانہ ہوچکے ہیں۔کیا یہ اتفاق ہے یا کوئی کھچڑی پک رہی ہے ؟

ایک نجی ٹی وی کے مطابق شجاعت حسین نے کہا وہ قومی مفاد میں آصف زرداری اور نواز شریف سے ملاقات کے لئے تیار ہیں تا ہم ان کا کہنا تھا لندن میں ان کی مصروفیات قطعی طور پر نجی نوعیت کی ہیں اور ان کا زرداری یا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کیا یہ کسی دوسرے لندن پلان کا حصہ ہے۔

مزید :

قومی -