مصباح بہترین کپتان، پوری ٹیم کی کاکردگی سے مطمئن ہیں: محمد حفیظ
ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کرکٹ میں اچھا برا وقت چلتا رہتا ہے، ٹیسٹ فارمیٹ میں بار بار ٹیم سے نکالے اور شامل کئے جانے کے سبب کارکردگی متاثر ہوئی تھی مگر اب اللہ کا شکر ہے کہ فارم واپس آ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں مصباح الحق نے ٹیم کو سنبھالااور بہترین انداز میں قیادت کی اور اب وہ وقت آ گیا ہے کہ پوری ٹیم کی کاکردگی سے مطمئن ہیں ۔ یادرہے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی سے پاکستانی ٹیم محض دو وکٹوں کے فاصلے پر ہے۔