آبادی کنٹرول کرنے کےلئے بھارتی حکومت کا منصوبہ ،11خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں

آبادی کنٹرول کرنے کےلئے بھارتی حکومت کا منصوبہ ،11خواتین جان سے ہاتھ دھو ...
آبادی کنٹرول کرنے کےلئے بھارتی حکومت کا منصوبہ ،11خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی کے ”چمکتے دمکتے“ بھارت میں اچھوت قرار دیئے گئے کروڑوں انسانوں سے کیا سلوک کیا جارہا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ریاست چھتیس گڑھ کے ایک خستہ حال ہسپتال میں ایک سرکاری پروگرام کے تحت خواتین کی نس بندی کیلئے کئے جانے والے آپریشنوں میں مجرمانہ غفلت کی وجہ سے دو دن میں 11 خواتین ہلاک ہوچکی ہیں جبکہ 50 کے قریب موت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔ اخبار ”انڈیا ٹائمز“ کے مطابق بلاس پور شہر کے ایک بدحال ہسپتال میں ایک غیر ذمہ دار ڈاکٹر نے اڑھائی گھنٹے کے مختصر وقت میں 83 خواتین کے آپریشن کر ڈالے۔
 ڈاکٹر کو ان دلت خواتین سے جان چھڑوانے کی اتنی جلدی تھی کہ اس نے ہر آپریشن تقریباً 2 منٹ میں کیا۔ اس بے حسی کا نتیجہ یہ ہوا کہ اکثر خواتین کا خون کثرت سے ضائع ہوا اور اگلے دو دن میں 11 خواتین موت کے منہ میں چلی گئیں جبکہ 50 سے زائد تشویشناک حالت میں ہیں۔
اخبار کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ جب اس نے ہسپتال کا دورہ کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ ایک عرصے سے بند پڑا تھا، دیواروں پر پھپھوندی لگ چکی تھی اور ضروری طبی ٹیکنالوجی اور مشینری سے بھی محروم تھا، لیکن اس کے باوجود حکومت نے دلت خواتین کی نس بندی کیلئے یہاں کیمپ لگادیا۔ اندوہناک واقعے کے بعد آرکے گپتا نامی ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر کاٹ لی گئی ہے تاہم مزید کوئی کارروائی تاحال سامنے نہیں آئی۔