بیٹی کی عزت بچاتے باپ کی آنکھ چلی گئی

بیٹی کی عزت بچاتے باپ کی آنکھ چلی گئی
بیٹی کی عزت بچاتے باپ کی آنکھ چلی گئی

  

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں عصمت دری کے واقعات معمول بن جانے کے بعد اب مجرموں کی بے خوفی بھی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔مغربی بنگال کے شہر مالدا میں ایک بدکردار غنڈے نے لکشمی گھاٹ گاﺅں میں ایک 35 سالہ شادی شدہ خاتون کی عزت پر حملہ کردیا اور جب بوڑھا باپ بیٹی کو بچانے کیلئے آگے بڑھا تو مجرم نے اس کی آنکھ میں لوہے کی سلاخ گھونپ دی۔

ایک طرف تو اہل علاقہ دن دیہاڑے خاتون اور اس کے باپ کے ساتھ ہونے والی درندگی کی وجہ سے صدمے میں ہیں جبکہ دوسری طرف ان کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے ترینا مول سیاسی پارٹی کے رہنما اور وزیر کرشیندو نارائن نے بیان دے دیا ہے کہ خاتون کا کردار ٹھیک نہ تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے ماں باپ کے گھر ملنے آئی ہوئی تھی جہاں بدکردار ہمسایہ رنتو اسے کئی روز سے ہراساں کررہا تھا لیکن پولیس اور مقامی پنچایت کو شکایت کے باوجود اسے کسی نے منع نہ کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ دن دیہاڑے گھر میں گھس کر خاتون کی عزت پر حملہ آور ہوگیا۔ جب 65 سالہ جینو نے بیٹی کو بچانے کی کوشش کی تو رنتو نے اس کے سر پر وار کیا اور پھر اس کی دائیں آنکھ میں لوہے کی سلاخ گھونپ دی۔

دلخراش حادثے کے بعد باپ بیٹی کو ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ مجرم کی گرفتاری کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -