چینی کمپنی نے آئی فون 6کا ’جڑواں بھائی ‘لانچ کر دیا

چینی کمپنی نے آئی فون 6کا ’جڑواں بھائی ‘لانچ کر دیا
چینی کمپنی نے آئی فون 6کا ’جڑواں بھائی ‘لانچ کر دیا

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) حال ہی میں امریکی کمپنی ایپل نے اپنا تازہ ترین موبائل فون آئی فون 6 متعارف کروایا اور اب چینی کمپنی لینووو نے اپنا جدید ترین ماڈل متعارف کروایا ہے لیکن ان حیرت انگیز مشابہت ہے، یعنی یہ دونوں بالکل ایک جیسے نظر آتے ہیں اور شائقین کاکہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ لینووو نے بھی آئی فون 6 ہی بنا دیا ہے۔

چینی کمپنی کے فون کا ڈیزائن، کروی کونے، انٹینا سٹرپ اور یہاں تکہ بٹن اور کنیکٹر تک آئی فون 6 جیسے ہیں اور پہلی نظر میں تو یہ جاننا ناممکن ہے کہ یہ آئی فون 6 کے علاوہ کوئی اور فون ہے۔ لینووو نے اسے Sisley S90 کا نام دیا ہے اور اسے چین میں 330 ڈالر (تقریباً 35000پاکستانی) روپے میں فروخت کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔

اس کی ڈسپلے سکرین 5 انچ سپر AMOLED HD ہے، پروسیسر 1.2GHz کوارڈ کور سنیپ ڈریگن 410 Soc، ریم 1GB اور روم 16GB ہے۔

ڈبل سم کی سہولت کے علاوہ اس میں سامنے والا کیمرا 13 میگا پکسل جبکہ عقبی کیمرا 8 میگا پکسل کا فراہم کیا گیا ہے۔

کمپنی نے ایپل کے آئی فون کے ڈیزائن کی نقل کی خبروں کی تردید کی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...