دولہے نے دنیا کا غصہ دلہن پر اتار دیا ،چھوڑ کر چلی گئی

دولہے نے دنیا کا غصہ دلہن پر اتار دیا ،چھوڑ کر چلی گئی
دولہے نے دنیا کا غصہ دلہن پر اتار دیا ،چھوڑ کر چلی گئی

  

کولمبو (نیوز ڈیسک) شادی کے موقعہ پر عام طور پر تو دولہا دلہن پر فدا ہوتا نظر آتا ہے لیکن سری لنکا میں ایک دولہا شادی کی تقریب میں خونخوار ہوکر اپنی دلہن پر ہی پل پڑا اور اس کا گلا دبانے کی بھی کوشش کی۔

کامیوروپنیا شہر کے ایک بڑے ہوٹل میں ہونے والی شادی کی تقریب ہنسی خوشی جاری تھی کہ اچانک دولہے کو دلہن پر خونی حملہ کرتے دیکھ کر سب مہمان بھونچکے رہ گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دلہن نے دولہے سے اپنے ساتھ رقص میں شامل ہونے کی درخواست کی تھی لیکن وہ شدید تھکاوٹ اور ذہنی پریشانی کی وجہ سے بے قابو ہوکر اس پر حملہ آور ہوگیا۔ خوشیوں بھری تقریب میں افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد دلہن کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے وہ دولہا کی بجائے اپنے ماں باپ کے گھر واپس جانے کی تیاری کررہی ہے۔

دریں اثناءوحشی دولہے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -