وہ غذا ءجو سگریٹ چھوڑنا آسان بنا دے

وہ غذا ءجو سگریٹ چھوڑنا آسان بنا دے
وہ غذا ءجو سگریٹ چھوڑنا آسان بنا دے

  

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) مچھلی انسانوں کے لئے قدرت کے حسین تحفوں مین سے ایک ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ سگریٹ نوشی کی موذی عادت کو ترک کرنے کا حل بھی مچھلی میں ہی ملا ہے۔

 اس سے قبل سگریٹ نوشی چھوڑنے کیلئے متعدد اقسام کی ادویات تیار کی گئی ہیں لیکن مضر اثرات کے باوجود یہ زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوئیں۔اسرائیل کی یونیورسٹی آف حیفہ کے سائنسدانوں نے مچھلی کی صورت میں پہلی دفعہ سگریٹ چھوڑنے کا ایسا حل دریافت کیا ہے کہ جس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہیں۔

سائنسدانوں نے 48 عادی سگریٹ نوشوں پر تجربات کئے جو کہ گزشتہ 11 سال سے روزانہ اوسطاً 14 سگریٹ پی رہے تھے۔ان افراد کو مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کے کیپسول روزانہ کھلائے گئے اور ایک ماہ بعد معلوم ہوا کہ ان کی سگریٹ نوشی میں 11 فیصد کمی ہوچکی تھی۔واضح رہے کہ ان لوگوں کو صرف یہ بتایا گیا تھا کہ وہ ایک سائنسی تجربے میں شامل ہیں اور سگریٹ چھوڑنے کے متعلق کوئی بات نہ کی گئی تھی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سگریٹ میں موجود نکوٹین دماغ میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کو نقصان پہنچاتی ہے اور چونکہ اس کی موجودگی خوشی اور جذبات کو کنٹرول کرنے والے عصبی خلیوں کیلئے ضروری ہوتی ہے اس لئے سگریٹ نوشوں کو خوشی، جذبات یا ذہنی دباﺅ کی حالت میں سگریٹ میں موجود نکوٹین کے ذریعے یہ کمی پوری کرنا پڑتی ہے۔مچھلی کے کیپسول یہی کام بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے کرتے ہیں اور رفتہ رفتہ نکوٹین کی طلب ختم ہوجاتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -