مغربی خواتین میں داڑھی کی مقبولیت میں اضافہ ،جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف

مغربی خواتین میں داڑھی کی مقبولیت میں اضافہ ،جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف
مغربی خواتین میں داڑھی کی مقبولیت میں اضافہ ،جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) کلین شیو کے شوق میں خود کو داڑھی اور مونچھوں سے محروم کرلینے والے مغربی معاشرے میں بھی اب یہ احساس پیدا ہورہا ہے کہ چہرے کے بال صاف کرکے انڈے جیسا منہ لئے پھرنا کوئی مزیدار بات نہیں ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مغربی مردوں کو یہ احساس دلانے والی قوت مغربی خواتین ہیں جنہوں نے ایک حالیہ تحقیق میں واضح فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ داڑھی مونچھ والے مردوں کو ہی بھرپور مرد محسوس کرتی ہیں۔ یہ تحقیق بیوٹی مصنوعات فروخت کرنے والے ادارے Escentual.com کی طرف سے کی گئی جس میں 80 فیصد خواتین نے بتایا کہ داڑھی مونچھ والے مرد کو دیکھ کر ان کا دل کہتا ہے کہ ان میں زیادہ مردانگی ہے جبکہ 66 فیصد سے زائد نے کہا کہ وہ کلین شیو والے مرد کی بجائے داڑھی موچھ والے مرد کے ساتھ رومانوی ملاقات کو زیادہ پسند کریں گی۔
خواتین سے جب کچھ مزید دل کی باتیں بتانے کو کہا گیا تو اکثریت نے بتایا کہ داڑھی مونچھ والے مردوں میں دلچسپی کی اصل وجہ یہ ہے کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ مردانہ طاقت میں بھی کلین شیو مردوں سے بہت بہتر ہیں۔ دیگر تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ داڑھی مونچھ کے ساتھ اعلیٰ سماجی حیثیت، ایمانداری، طاقت اور بہادری جیسے تاثرات بھی ابھرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -