پاکستان کے پہلے صدر سکندر علی مرزا کی سالگرہ اور برسی کل منائی جائے گی

پاکستان کے پہلے صدر سکندر علی مرزا کی سالگرہ اور برسی کل منائی جائے گی
پاکستان کے پہلے صدر سکندر علی مرزا کی سالگرہ اور برسی کل منائی جائے گی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے پہلے صدر سکندر علی مرزا کا 116 واں یوم پیدائش اور 45 واں یوم وفات 13 نومبر کو منایا جائے گا۔ سکندر مرزا کا تعلق میر جعفر کے خاندان سے تھااوروہ ممبئی میں پلے بڑھے۔ وہ برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈھ سٹ ملٹری اکیڈمی کے سب سے پہلے انڈین گریجویٹ تھے۔وہ پاکستان کے آخری گورنر جنرل اور پہلے صدر تھے۔ 1956ءکا آئین آنے کے بعد گورنر جنرل کا عہدہ ختم کردیا گیا تھا اور صدر کا عہدہ آئین میں رکھا گیا تھا۔ سکندر مرزا کا تعلق بنگال سے تعلق رکھنے والے میر جعفر سے تھا۔ میر جعفر وہ انسان تھا جس نے انگریزوں کا ساتھ دیتے ہوئے نواب سراج الدولہ سے غداری کی تھی ۔

مزید : تفریح


loading...