مریم کے استعفے سے آغازہو گیا، اب نواز شریف کو مزید جلدی گھر جانا ہو گا: شیخ رشید

مریم کے استعفے سے آغازہو گیا، اب نواز شریف کو مزید جلدی گھر جانا ہو گا: شیخ ...
مریم کے استعفے سے آغازہو گیا، اب نواز شریف کو مزید جلدی گھر جانا ہو گا: شیخ رشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اور علامہ طاہر القادری کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر کے بہت بڑی بے وقوفی کی ہے، یہ کسی کو گرفتار تو نہیں کر سکیں گے اور اگر گرفتاری کی کوشش ہوئی تو کچھ نیا بھی سامنے آئے گا مگر اب نواز شریف کو مزید جلدی گھر جانا ہو گا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کی چیئرپرسن کی کرسی سے استعفیٰ دے دیا ہے، اس کے بعد نواز شریف کے اپنے گھر سے ہی استعفوں کی ابتداءہو گئی ہے جس کا اختتام نواز شریف کے استعفے پر ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -Breaking News -