فلم بول کی سیکنڈ ہیروئین ماہرہ خان بھی بالی ووڈ پہنچ گئیں

فلم بول کی سیکنڈ ہیروئین ماہرہ خان بھی بالی ووڈ پہنچ گئیں
فلم بول کی سیکنڈ ہیروئین ماہرہ خان بھی بالی ووڈ پہنچ گئیں

  


لاہور(ویب ڈیسک)فلم بول میں سیکنڈہیروئین کاکردارنبھانے والی اداکارہ ماہرہ خان بھی بالی ووڈ پہنچ گئیں۔بتایاگیاہے کہ انہیں بھارتی ہدایتکاروں نے اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے لئے ممبئی میں مدعوکیاہے وہ مختلف ہدایتکاروں اورفلمسازو ں سے ملاقاتیں کریں گی اورفلم کے پراجیکٹس کے معاہدے بھی کریں گی۔ان کاقیام وہاں ایک ہفتہ ہوگا۔

روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کاکہناتھاکہ انہیں اس وقت سے بھارتی فلموں میں پیشکش ہورہی تھی جب انکی فلم بول کی وہاں نمائش ہوئی لیکن و ہ مصروفیت کی بناپرنہ جاسکیں انہوں نے کہا کہ صر ف معیاری پراجیکٹس پر کام کرونگی ، اگر غیراخلاقی یاغیرمعیاری کردار کی پیشکش ہوئی تووہ قبول نہیں کرونگی کیونکہ میں ایسا کام کرکے ملک کو بدنام نہیں کرناچاہتی۔

مزید : تفریح


loading...