پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ ہم نے نہیں حکومت نے کیا،وارنٹ سے خوفزدہ نہیں: تحریک انصاف

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ ہم نے نہیں حکومت نے کیا،وارنٹ سے خوفزدہ نہیں: ...
پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ ہم نے نہیں حکومت نے کیا،وارنٹ سے خوفزدہ نہیں: تحریک انصاف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے وفاقی دارلحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے عمران خان سمیت دیگر کئی قائدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے حکومتی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت قرار دیا ہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ ہم نے نہیں حکومت نے ایک سازش کے تحت کیا تھا اور وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے سے لگتا ہے حکومت لڑائی اور فساد چاہتی ہے مگر حکومت اگر خوف پھیلانا چاہتی ہے توہم مقابلہ کریں گے اور بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -