”گلیکسی نوٹ 4“ کا ڈبل سم ماڈل جاری کرنے کی تیاری
سیﺅل (ویب ڈیسک) جس طرح اب سے پہلے تک سام سنگ کے سبھی ماڈلز کے دو سموں والے ماڈلز منظر عام پر آئے تھے ایسے ہی ”گلیکسی نوٹ 4“ کا بھی دو سموں والا فون ”ایس ایم این 91000“ جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ یہ دونوں سمیں موبائل کے پیچھے کور میں لگائی جائیں گی۔ سموں کے اس فرق کے علاوہ ان دونوں ماڈلز میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔ اس میں سنیپ ڈراگن 3,805 جی بی ریم، کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ اس میں بھی ایس پین موجود ہوگا۔ یہ فون جلد ہی چین میں لانچ کیا جائے گا۔