ٹیچر نے پنسل مار کر چوتھی کے طالب علم کی آنکھ زخمی کردی

ٹیچر نے پنسل مار کر چوتھی کے طالب علم کی آنکھ زخمی کردی
ٹیچر نے پنسل مار کر چوتھی کے طالب علم کی آنکھ زخمی کردی

  


پاکپتن (ویب ڈیسک) سکول ٹیچر ے شور کرنے پر چہارم جماعت کے بچے کی آنکھ میں پنسل مار کر شدید زخمی کردیا، بچے کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ، بتایا جاتا ہے کہ بنگہ حیات میں واقع نجی سکول مین چہارم جماعت کا طالب علم سلیم حیدر کلاس میں شور کررہا تھا کہ ٹیچر مہتاب نے منع کرتے ہوئے پنسل ماری جو بچے کی آنکھ میں لگ گئی جس سے خون آنا شروع ہوگیا، بچے کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کے باعث اسے لاہور سروسز ہسپتال ریفر کردیا جہاں آج بچے کی آنکھ کا آپریشن کیا جائے گا، سکول پرنسپل ظہور احمد نے رابطہ پر بتایا کہ واقعہ اچانک پیش آیا ہے، بچے کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔

مزید : پنجاب


loading...