مودی حکومت آتے ہی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے: حافظ سعید

مودی حکومت آتے ہی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے: حافظ سعید
مودی حکومت آتے ہی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے: حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنگن پور (ویب ڈیسک) امیر جماعة الدعوہ پاکستان حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نریندر مودی جب سے اقتدار میں آیا ہے تب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مودی مسلمان کا قاتل ہے۔ امریکہ میں مودی کے خلاف دہشت گردی کا کیس چل رہا ہے۔ مودی سن لو اگر تم نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ نذیر احمد کنگن پور میں ابو معاذ نوید انجم شہید کی غائبانہ نماز جنازہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہاد کے ذریعے فیصلے اب میدانوں میں ہوں گے کیونکہ جہاد نے پوری دنیا کو بیدار کردیا ہے۔

مزید :

پنجاب -