افتخار چوہدری نے گردن پر انگلی رکھ کر 19 ویں ترمیم منظور کروائی : قمر زمان کائرہ

افتخار چوہدری نے گردن پر انگلی رکھ کر 19 ویں ترمیم منظور کروائی : قمر زمان ...
افتخار چوہدری نے گردن پر انگلی رکھ کر 19 ویں ترمیم منظور کروائی : قمر زمان کائرہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءقمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے ہمارے دور حکومت میں گردن پر انگلی رکھ کر 19 ویں ترمیم کروائی جس کے بعد ججز کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ کے ہاتھوں سے لے لیا گیا اور جوڈیشل کمیٹی میں 4 ججز کو شامل کر دیا گیا۔ ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اس پر اتفاق نہ کرتے تو 18 ویں ترمیم بھی ختم کر دی جاتی کیونکہ صوبوں کو اختیارات منتقل کرنے کی یہ ترمیم عدالت میں زیر سماعت تھی مگر ہم نے ملکی مفاد کے لئے زہر کی گولی کھائی اور ایک اور ترمیم سابق جج کی مرضی کے مطابق کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...