پرویز خٹک کو گرفتار کرنا آسان نہیں ہے : صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ

پرویز خٹک کو گرفتار کرنا آسان نہیں ہے : صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ
پرویز خٹک کو گرفتار کرنا آسان نہیں ہے : صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی گرفتاری اتنی آسان نہیں ہے۔عدالت کی جانب سے عمران خان سمیت پرویز خٹک کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں جس کے رد عمل کے طور پر وزیر معدنیات خیبر پختون خواہ ضیاءاللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں ،ان کو گرفتار کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔اس کے جواب میں پختونخواہ حکومت قانونی راستہ اپنائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور کسی قسم کی گرفتاری سے نہیں ڈرتے۔یاد رہے عدالت کی جانب سے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہان سمیت متعدد رہنماﺅں کو پارلیمنٹ اور پاکستان ٹیلی وژن پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -