واہگہ بارڈر دھماکے کی فرانزک رپورٹ جاری کر دی گئی

واہگہ بارڈر دھماکے کی فرانزک رپورٹ جاری کر دی گئی
واہگہ بارڈر دھماکے کی فرانزک رپورٹ جاری کر دی گئی

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش دھماکے کی فرانزک رپورٹ آ گئی ۔اس رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ خود کش جیکٹ میں 10 کلو بارودی مواد استعمال ہوا تھا۔اور جیکٹ کی ساخت پلاسٹک کی ہونے کی وجہ سے میٹل ڈیٹیکٹر اسے پکڑ بھی نہیں پاتے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس جیکٹ میں پیٹن نامی بارودی مواد کا استعمال کیا گیا ہے جو اس قدر خطرناک ہے کہ صرف 100 گرام پیٹن بارود ایک گاڑی کو اڑانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔اس بارود سے متعلق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ مواد امریکہ میں بھی دو دہشتگردی کی کاروائیوں میں استعمال ہو چکا ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -