وارنٹ گرفتاری نکلنا خوشخبری، میاں صاحب ڈر گئے، ضمانت نہیں کروائیں گے: عمران خان

وارنٹ گرفتاری نکلنا خوشخبری، میاں صاحب ڈر گئے، ضمانت نہیں کروائیں گے: عمران ...
وارنٹ گرفتاری نکلنا خوشخبری، میاں صاحب ڈر گئے، ضمانت نہیں کروائیں گے: عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونی کی خبر ملی ہے ، میں تو اس بات کو اپنی خوش نصیبی اور عوام کے لئے بڑی خوشخبری سمجھتا ہوں کیونکہ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ میاں نواز شریف گھبرا چکے ہیں اور ڈر کر ایسی حرکتیں کر رہے ہیں مگر ہم کوئی ضمانت نہیں کروائیں گے, جس وقت دل کرتا ہے آ کر گرفتار کر لیا جائے۔ ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا اور تحریک انصاف کا پی ٹی وی پر حملے میں کوئی ہاتھ نہیں تھا، اس واقعے کی ہم نے فوری مذمت جاری تھی اور اگر اس کی تحقیقات کی جائیں تو معلوم ہو گا کہ یہ میچ بھی فکس تھا۔ انہوں نے اپنے وانٹ گرفتاری جاری ہونے کو چوہدری شجاعت حسین کے والد پر بھینس چوری کا مقدمہ درج ہونے سے تشبیہ بھی دی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -