وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر چیف الیکشن کمشنر تعینات کرتے ہیں لیکن دونوں ملک میں موجود نہیں ہیں : پرویز رشید

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر چیف الیکشن کمشنر تعینات کرتے ہیں لیکن دونوں ملک ...
وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر چیف الیکشن کمشنر تعینات کرتے ہیں لیکن دونوں ملک میں موجود نہیں ہیں : پرویز رشید

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے کرنا ہوتا ہے اور اس وقت دونوں ملک سے باہر ہیں ۔نجی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اگر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے نام تجویز کرتا ہے تو وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سے پوچھا جاتا ہے۔عمران خان اپنے جلسوں میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کی تذلیل کرتے ہیں جس کے باعث تجویز کردہ افراد معذرت کر رہے ہیں۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ رانا بھگوان داس اور تصدق جیلانی کے ناموں پر سیاسی جماعتیں متفق نہیں تھیں جس بناءپر انہیں چیف الیکشن کمشنر تعینات نہیں کیا گیا۔خورشید شاہ کی ہدایت پر رضا ربانی نے بھگوان داس سے ملاقات کی تھی لیکن انہوں نے بھی معذرت کر لی۔انہوں نے عمران خان پر الزام لگایا کہ کہ عمران خان نے خود گالم گلوچ کی سیاست شروع کر دی ہے جبکہ وہ شیخ رشید کے ذریعے جلسوں میں دھمکیاں دیتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...