وزیر اعلیٰ سندھ اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

وزیر اعلیٰ سندھ اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے : ایم ...
وزیر اعلیٰ سندھ اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے معاون رکن رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تھر کی صورتحال پر دوسروں پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے معاون رکن رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین نے تھر کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے میں ہونے والی اموات اور تھر کی صورتحال سے خود نمٹیں اور اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، لیکن وہ اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈال رہے ہیں۔غازی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اپنی ذمہ داری کسی دوسرے پر نہیں ڈال سکتے۔وہ اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر خود بری الذمہ ہو رہے ہیں لیکن ایم کیو ایم انہیں ان کی ذمہ داری سے بھاگنے نہیں دے گی۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -