"مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی تو آپ کا گریبان ہوگا اور میرا ہاتھ" ، جوش خطابت میں شہباز شریف کی زبان پھسل گئی

"مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی تو آپ کا گریبان ہوگا اور میرا ہاتھ" ، جوش خطابت میں ...

  

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک )جوش خطابات میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زبان پھسل گئی ،ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محاورے کو الٹ پڑھ گئے۔کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جوش میں آئے تو کچھ یوں بول گئے کہ "اگرمجھ پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت ہو گئی تومیرا ہاتھ ہوگا اور آپ کا گریبان"محفل کے شرکا میں سے جن افرا د نے وزیراعلیٰ کے جوش میں بولے گئے جملے کو سمجھ لیا وہ تو مسکرا دیے جبکہ باقیوں نے سمجھے بنا جوش میں آکر تالیاں بجانا شروع کر دیں ۔

مزید :

ساہیوال -اہم خبریں -