دہشتگردی کیس:سپریم کورٹ کالیگی ایم این اے کی رہائی کانوٹس

دہشتگردی کیس:سپریم کورٹ کالیگی ایم این اے کی رہائی کانوٹس
دہشتگردی کیس:سپریم کورٹ کالیگی ایم این اے کی رہائی کانوٹس

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کی انسداد دہشتگردی کیس میں صلح کے تحت رہائی کا نوٹس لے لیا ہے ،یہ نوٹس ضلع گجرات سے منتخب ہونے والے عابد رضا کے انتخابی کیس میں لیا گیا۔عابد رضا کو قتل کیس میں2001میں سزا ہوئی تھی تاہم ورثاءکیساتھ صلح کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ نے 2003میں عابد رضا کو بری کر دیا تھا۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جما لی نے کہا کہ کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں ،سپریم کور ٹ متعدد فیصلوں میں قرار دے چکی ہے کہ دہشتگردی کیس میں صلح کے تحت رہائی قانونی طو رپر ممکن نہیں۔بعد ازاں عدالت نے عابد رضا کے وکیل کو کیس کی تیاری کرکے آنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

اسلام آباد -