16سری لنکن کرکٹرز کو بی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہ مل سکی

16سری لنکن کرکٹرز کو بی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہ مل سکی
 16سری لنکن کرکٹرز کو بی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہ مل سکی

  

کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا کرکٹ 16 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سیزن تھری میں شرکت کیلئے اجازت نہیں دے گا۔ایس ایل سی کے متعلقہ حکام کے مطابق بورڈ کی خواہش ہے کہ قومی پلیئرز بی پی ایل کے بجائے مقامی لسٹ اے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں۔ سری لنکا کو دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ بھی کرنا ہے ، اس لئے اہم کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ایس ایل سی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر متاثر ہونے والے کھلاڑیوں میں شیہان جے سوریا، دلروون پریرا، دھمیکاپرساد، اجنتھامینڈس، لہیروتھریمانے ، کیتھوروان ویتھانگے ، نیروشن ڈکویلا، پرسنا جے وردنے ،اپل تھرنگا ،جیون مینڈس اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -