داعش کا راستہ نہ روکا گیا تو لوگ طالبان کو بھول جائیں گے: اسفند یار

داعش کا راستہ نہ روکا گیا تو لوگ طالبان کو بھول جائیں گے: اسفند یار
داعش کا راستہ نہ روکا گیا تو لوگ طالبان کو بھول جائیں گے: اسفند یار

  

پشاور (آن لائن) عوامی یشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ داعش کا راستہ نہ روکا گیا تو لوگ طالبان کا ظلم بھول جائیں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی کے لئے افغانستان میں امن یقینی بنایا جائے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ داعش تیزی سے پھیلتی جارہی ہے، اگر داعش کا راستہ نہ روکا گیا تو لوگ طالبان کے مظالم کو بھول جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عالمی قوتیں داعش کے ذریعے پشتون سرزمین کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہیں۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ عالمی قوتوں کی باہمی چپقلش کے منفی اثرات پاک چین اقتصادی راہداری پر بھی پڑسکتے ہیں ، پاک چین اقتصادی راہدری کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

پشاور -