پاک انگلینڈ سیریز، پاکستان ٹیم فیورٹ ہے: محسن خان، صادق محمد

پاک انگلینڈ سیریز، پاکستان ٹیم فیورٹ ہے: محسن خان، صادق محمد
پاک انگلینڈ سیریز، پاکستان ٹیم فیورٹ ہے: محسن خان، صادق محمد

  

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر محسن خان اور صادق محمد نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔محسن خان کا کہناتھا کہ پاکستان بہترین بیٹنگ، اچھے اسپنروں اور سازگار حالات کے باعث مضبوط ہے اور انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں اچھے نتائج کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانا پڑے گا۔ایک اورسابق اوپنر صادق محمد کا بھی یہی خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور کہا کہ اظہر علی کی فوج کو تمام شعبوں میں حریف پر برتری حاصل ہے۔تاہم انہوں نے پاکستانی بیٹسمینوں کو خبردار کیا کہ انہیں جلدی بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

مزید :

کھیل -